رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے، ہمارے ہاتھ میں نہیں،حکومت سے کیا چاہتے ہیں؟رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنااللہ پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنان اور عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر کہا ہے کہ رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ،ہمارے ہاتھ میں نہیں حکومت سے کیا چاہتے ہیں۔
پی ٹی اٰٗٓئی سے مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کی بات چیت بہت مثبت رہی اور پی ٹی آئی کے وفد نے مختلف معاملات پر بات کی،علی امین گنڈاپور نے خاص طور پر یہ بات کی کہ تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیےجس پر رانا ثناء اللہ نے تبصرہ کیا کہ علی امین نے بہت اچھی باتیں کیں۔
رانا ثناء اللہ نے بنی گالہ منتقلی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسی کوئی آفر بانی پی ٹی آئی کو نہیں کی گئی، اور ان کی معلومات کے مطابق اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وفد نے آج اپنے کارکنوں کی رہائی کی بات کی ہے،ہم نے کہا رہائی عدالت کی ذمہ داری ہے ہمارے ہاتھ میں نہیں حکومت سے کیا چاہتے ہیں،عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کارکنوں کی رہائی میں رکاوٹ نہ بنے
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آج 9 مئی کے کچھ ملزمان کی سزا معاف کی گئی ہے کیا یہ مذاکرات کا نتیجہ ہے جس پر جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فوج کا اپنا ایک پروسیجر ہے،فوج اپنے نظام کے تحت سزا دیتا اور معاف کرتا ہے،باقی لوگوں کی بھی اپیلیں زیر سماعت یے شائد باقیوں کو بھی ریلیف مل جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم پر کوئی امریکی پریشر نہیں،انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں تحریر طور پر مطالبات دیں جائیں گئے تب ہم تحریر طور پر انہیں آگاہ کریں گئے،رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنء سوشل میڈیا ٹرول سے بچنے کے لیے باہر نکل کر سخت بیان دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مطالبات پرغور کیا جائے گا، سنیٹر عرفان صدیقی