پی ایس ایل 10 کیلئے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے بھی رجسٹریشن کروا لی

Jan 02, 2025 | 20:40:PM
پی ایس ایل 10 کیلئے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے بھی رجسٹریشن کروا لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا اور اب تک کئی بڑے کھلاڑیوں نے اپنا اندراج کروا لیا ہے۔

 مارک چیپمین کے علاوہ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

جیسن ہولڈر پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے جبکہ اس سے قبل وہ آئی پی ایل، سی پی ایل اور دیگر لیگز میں شامل رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ  ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی اور ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروا لی ہے،4 جنوری کو فرنچائزز ری ٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:'یہ بدقسمتی ہے'، بھارتی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نا جانے پر واٹسن کا ردعمل