جوانی میں میرے بھی افئیرز تھے ، اداکار ہ عفت عمر کا اعتراف

Jan 02, 2025 | 21:04:PM
جوانی میں میرے بھی افئیرز تھے ، اداکار ہ عفت عمر کا اعتراف
کیپشن: عفت عمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ باقی لڑکیوں کی طرح جوانی میں ان کے افیئرز بھی رہے اور انہوں نے کبھی اپنے افیئرز اور سکینڈلز کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ  وہ عمران خان نہیں بلکہ ان جیسی ذہنیت رکھنے والے افراد کے خلاف ہیں، جب سے عمران خان سامنے آئے ہیں، تب سے ملک میں انتشار پھیلا ہوا ہے۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور عہدیداروں پر بھی تنقید کرتی ہیں۔عفت عمر کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی اور خود مختاری اس وقت ہی ممکن ہے جب پارلیمنٹ سمیت حکومت اور فیصلہ سازی میں خواتین کی اکثریت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں!پرائیویٹ سکول والوں کیلئے بڑا حکم آ گیا
انہوں نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر عمر سے ایک سہیلی کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی، پہلے ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور پھر انہوں نے عمر پر شادی کیلئے دباؤ ڈالا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے نے بتایا کہ ان سے متعلق افواہ پھیلائی جاتی ہے کہ عفت عمر طلاق یافتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین پر تنقید کرنے والے جو لوگ کہتے ہیں کہ 35 طلاق یافتہ فیمنسٹ خواتین تحریک کے پیچھے ہیں، ان 35 میں انہیں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

عفت عمر نے دعویٰ کیا کہ ان کا سکینڈل یا افیئر اس لیے کبھی سامنے نہیں آیا، کیوں کہ وہ ایسی طبیعت کی تھی ہی نہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کے افیئرز نہیں تھے، جوانی میں دوسری لڑکیوں کی طرح ان کے بھی افیئرز تھے۔عفت عمر کے مطابق جوانی میں جس طرح لڑکے اور لڑکیوں کے افیئرز ہوتے ہیں، ان کے بھی تھے اور انہوں نے کبھی ایسے افیئرز سے انکار نہیں کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ چوں کہ ان کے افیئرز معروف افراد سے نہیں تھے، اس لیے ان کے کبھی سکینڈل سامنے نہیں آئے۔

 یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی جمعہ کے روز بارش اور برفباری کی پیشگوئی