انڈین کامیڈین جس نے کمائی میں کپل شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں کامیڈی کی دنیا کے امیر ترین ستارے کا نام کپل شرما، سنیل گروور یا جونی لیور نہیں بلکہ معروف اداکار برہمنندم کا ہے جن کی دولت کا اندازہ 490 کروڑ روپے ہے۔
برہمنندم 1 فروری 1956 کو آندھرا پردیش کے گاؤں پالم میں پیدا ہوئے ان کے والد ایک بڑھئی تھے اور ان کا بچپن شدید مالی مشکلات میں گزرا۔
ابتدائی تعلیم کے بعد برہمنندم نے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اور بطور تلگو لیکچرر کام شروع کیا، تاہم ان کا شوق تھیٹر اور نقل اتارنے کی طرف زیادہ تھا جس نے انہیں 1985 میں ڈی ڈی تلگو کے پروگرام "پاکاپاکالو" کے ذریعے ٹی وی پر متعارف کرایا۔
برہمنندم نے 35 سالہ فلمی کیریئر میں 1,000 سے زائد فلموں میں کام کیا ان کی آمدنی کا زیادہ تر حصہ فلموں، برانڈ کی تشہیر، اور دیگر کاروباری منصوبوں سے آتا ہے جن سے وہ سالانہ 2 کروڑ روپے کماتے ہیں۔
برہمنندم کو فلم انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں پدم شری جیسے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مزید یہ کہ وہ سب سے زیادہ فلمی کریڈٹ حاصل کرنے والے زندہ اداکار کے طور پر عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:شوبز عروج پر بالی ووڈ چھوڑنے والی اداکارہ کی دولت نے سب کو حیران کر دیا!