(24نیوز) سوات میں 9 سالہ بچے کی جسم پر گرم چھریاں رکھنے والی سوتیلی ماں نے ظلم کی ایک اور داستان بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں 9 سالہ حمزہ پر سوتیلی ماں ںے تشدد کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، سوتیلی ماں بچے پر تشدد کرنے والی وائرل تصویر کے بعد گھر سے بھاگ گئی ۔
خوازہ خیلہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمہ کو مینگورہ سے گرفتار کرلیا ،ملزمہ پر خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں FIR درج کیا
9 سالہ حمزہ ولد پیر محمد کے مدعیت میں FIR درج کیا گیا ہے ، ملزمہ پر چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 37 CPA لاگو ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دکی: جیل سے قیدی فرار، غفلت برتنے پر 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج