اپنے لیڈر کو چھڑوانا ہے تو پاکستان آؤ،لندن کیوں بھاگ گئے؟عون چودھری کاپی ٹی آئی رہنماؤں کو طعنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اگر اپنے لیڈر کو چھڑوانا چاہتے ہیں تو پاکستان آیئے ، لندن کیوں بھاگ گئے ۔
اسلام آباد میں رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چودھری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 2016 میں لندن میں پی آر فرم کی خدمات حاصل کیں،تحریک انصاف سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی، افواج پاکستان کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی، تحریک انصاف نے اداکاری میں تمغے حاصل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری نے پی آر فرم سے متعارف کرایا تھا، زلفی بخاری نے ہی یو این گروپ کو پاکستان کے خلاف خط لکھا، ہمیں معلوم ہے لندن میں بیٹھے لوگوں کو پیسہ کون دے رہا ہے، یہ پوری منی ٹریل ہے، یہ سانپ ہیں اور ملک دشمن ایجنسیوں سے پیسہ لے کر نقصان پہنچارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے یہودیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سےبات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت،جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری