کرکٹر محمد رضوان بھی محسن سپیڈ کے معترف

Jul 02, 2024 | 18:47:PM
کرکٹر محمد رضوان بھی محسن سپیڈ کے معترف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے  بھی محسن سپیڈ کی تعریف کردی۔ 

اپنے ایک نیوز کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ وکٹ کیپر بلے باز کا ٹیم میں آپریشن کے بارے میں کہا کہ انسان جب بیمار ہوتا ہے تو آپریشن کروالیتا ہے، ہر میگا ایونٹ کے بعد میں ٹیم کے ساتھ ایسا ہی ہوتا کہ کاکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جتنا میں نے دیکھا ہے کہ رات اگر وہ امریکہ ہوں گی تو صبح لاہور ہوں گے ، صبح لاہور ہوں گے تو رات کو ملتان میں ہوں گے ،کافی محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ان کو دیکھا ہے،محمد رضوان نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ہم تنقید کے حقدار ہیں کیونکہ ہم قوم کی امیدوں پر  پورا نہیں اتر سکے،بری پرفارمنس کے بعد تنقید کیلیے تیار ہیں، جو  تنقید کا سامنا نہیں کرسکتے وہ کامیاب نہیں ہوسکتے،جب ٹیم ہارتی ہے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ بیٹنگ اور بولنگ مضبوط تھی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں ہمیں بھی مایوسی ہوئی، جب ٹیم ہارتی ہے تو ایک وجہ نہیں ہوتی، ٹور نامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ بہت سی کمزوریاں ہوتی ہیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تعصب کی باتیں ٹھیک نہیں، سب سبز پرچم کے لیے  کھیلتے ہیں، ٹیم میں کس کھلاڑی کو رکھنا ہے اور کسے نہیں یہ فیصلہ چیئرمین پی سی بی کاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ مکمل طور پر گرادی گئی