گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کی کمی ہوئی: گوہر اعجاز کا دعویٰ

Jul 02, 2024 | 19:29:PM
گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کی کمی ہوئی: گوہر اعجاز کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز  نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 3 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ 

ایپٹما صدر اور سابق نگران وزیر برائے صنعت و تجارت گوہر اعجاز  نے کہا ہے کہ ملکی تجارتی خسارہ ایکسپورٹس میں اضافے کی وجہ سے کم ہوا ہے ، ایک سال میں تجارتی خسارہ 27 ارب ڈالرز سے کم ہوکر 24 ارب ڈالرز ہو چکا ہے ، تجارتی خسارے میں کمی صرف برآمدات میں اضافے کے باعث ممکن ہوئی ، معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، معاشی مسائل کا حل ایکسپورٹ لیڈ گروتھ ہے ، ملکی برآمدات کو بڑھا کر معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے ، مالی سال 2023-24 میں تجارتی خسارہ 12.3 فیصد کم ہوا ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 30 ارب 64 کروڑ ڈالرز رہیں، ایک سال میں ملکی برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپنے لیڈر کو چھڑوانا ہے تو پاکستان آؤ،لندن کیوں بھاگ گئے؟عون چودھری کاپی ٹی آئی رہنماؤں کو طعنہ