ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی کی زمبابوے کرکٹ ٹیم میں شمولیت

Jul 02, 2024 | 19:42:PM
ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی کی زمبابوے کرکٹ ٹیم میں شمولیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد کرکٹر کی شمولیت ہوگئی۔

پاکستان نژاد 25 سالہ انتم نقوی کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کے سکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، وہ بلجیئم میں پیدا ہوئے اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کی، ان کے والدین پاکستانی ہیں۔

انتم نقوی لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، 2018 میں ہونیوالے پی ڈی پی ٹورنامنٹ میں انتم نقوی پردیسی قلندرز کا حصہ تھے، انتم نقوی آسٹریلیا میں ہونے والی کوئین سیریز کے لیے قلندرز ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ تھے، انتم نقوی زمبابوے  سکواڈ میں شامل ہونے والے دوسرے پاکستانی نژاد ہیں، ان سے قبل سکندر رضا بھی زمبابوے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدترین پرفارمنس، پاکستان 2026 ورلڈ کپ کوالیفائیڈٹیموں میں شامل ہے یا نہیں ؟ جانیے

دوسری جانب سکندر رضا کو بھارت کیخلاف سیریز کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ انتم نقوی کا سیریز میں کھیلنا ان کی شہریت کی تصدیق سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 6 سے 14 جولائی تک 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔