پی سی بی کا  آئندہ سیزن ضلعی سطح پر طویل  کیمپ لگانے کا فیصلہ

Jul 02, 2024 | 19:56:PM
پی سی بی کا  آئندہ سیزن ضلعی سطح پر طویل  کیمپ لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پی سی بی نے آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لئے اہم فیصلہ کر لیا، آئندہ سیزن ضلعی سطح پر طویل  کیمپ لگائے جائیں گے۔

پی سی بی  نے ضلعی سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی، آئندہ سیزن میں ضلعی سطح سے طویل  کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے آئندہ ڈسٹرکٹ کرکٹ کے لیے سلیکشن پالیسی کا بھی اعلان کردیا۔

سلیکشن پالیسی کے مطابق ڈسٹرکٹ اور زون  کی سطح پر ڈسٹرکٹ و زونل صدر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ ہوگا، ڈسٹرکٹ کوچ صدر کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا، ریجن کا سربراہ سلیکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کرے گا، گذشتہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیموں میں شامل ہوں گے، ہر ڈسٹرکٹ ٹیم کے گذشتہ برس کے 3 ٹاپ باولر اور 3 ٹاپ بیٹرز براہ راست منتخب ہوں گے۔

باقی کھلاڑیوں کا انتخاب  پی سی بی چیلنج کپ کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، منتخب کھلاڑیوں کے طویل  تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے، ہر ٹیم کے کیمپ کے لیے 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، کیمپ کے لئے ہر ٹیم میں 3 اوپنرز، 6 مڈل آرڈر بیٹرز، 5 فاسٹ باؤلرز شامل ہوں گے، 2 وکٹ کیپرز اور 2 آل راؤنڈرز بھی 22 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے، کیمپ کے اختتام پر ہر ڈسٹرکٹ کی 15 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی کی زمبابوے کرکٹ ٹیم میں شمولیت

ڈسٹرکٹ اور ریجن کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی سلیکشن کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا، جو کھلاڑی ٹیسٹ پاس نہیں کرئے گا اسے کسی بھی سطح پر سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔