سندھ کابینہ میں توسیع،10معاونین شامل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزادنہڑیو) سندھ کابینہ میں توسیع کر کے وزیر اعلی سندھ کیلئے 10خاص معاونین کو شامل کیا ،وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈ نیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے معاونین خاص میں سے ڈاکٹر لالچند اکرانی،سرفراز راجڑ،سید قاسم نوید قمر شامل ہیں،سید وقار مہدی،راجویر سنگھ سوڈھا،منصور علی شاہانی کو بھی معاون خاص مقرر کیا گیا ۔
علاوہ ازیں عثمان غنی یعقوب ہنگورو ،عبدالجبار خان، جنید بلند اور محمد سلیم بلوچ معاون خاص مقرر کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کی کمی ہوئی: گوہر اعجاز کا دعویٰ