قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

Jul 02, 2024 | 21:13:PM
قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا، قومی کرکٹرز  2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے، لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے درخواست نہیں بھیجی اور  وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے، صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا مگر صائم ایوب کی سی پی ایل کےلیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور پاکستانی نژاد کھلاڑی کی زمبابوے کرکٹ ٹیم میں شمولیت

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے پاس کردہ نئے قانون کے تحت کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے علاوہ سال میں صرف 2 اور لیگز کھیلنے میں کھیلنے کے لئے اجازت دی جاتی ہے۔