(24نیوز) بیڈمنٹن کھلاڑی میچ جیتنے کی مسلسل کوشش کے دوران اچانک میدان میں گر کر انتقال کر گئے، طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے یوگیکارتا صوبے میں ایشیائی بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی ژانگ ژی کھیل کے میدان میں گر کر موت کی نیند سوگئے، ان کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم چند میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ژانگ ژی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے،بیڈمنٹن کی ایشیائی اور چینی گورننگ باڈیز نے ان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ژانگ ژیجی جو یوگیا کارٹا ، انڈونیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن ایشیا جونیئر چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنی ملک کی نمائندگی کر رہے تھے، شام کے وقت ایک میچ کے دوران اچانک کورٹ پر گر گئے، کھلاڑی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔
نوجوان کھلاڑی کا تعلق اصل میں چینی صوبے زی جیانگ کے جیاکسنگ سے تھاجنہوں نے 2023 میں قومی جونیئر سکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی،علاوہ ازیں ژانگ ژیجی نے 2023 اور 2024 میں چائنہ بیڈمنٹن جونیئر چیمپئن شپ کے گروپ بی کے مختلف مقابلوں میں ٹائٹلز سمیت کئی چیمپئن شپ جیتیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟