(اشرف خان) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے 10 جولائی سے قبل بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے 8سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے، تمام شرائط مکمل کر لی ہے اس لیے قرض پروگرام کا حجم ہماری ڈیمانڈ کے مطابق کرنے کا مطالبہ کردیا ،
آئی ایم ایف 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھری ہے، وزارت خزانہ نے امآئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کردیا، ائی ایم ایف کا بجلی کی قمیتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ 10 جولائی سے پہلے کرنے کا مطالبہ۔
قرض پروگرام کے معاہدے کیلیے ائی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں، قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا۔
یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر حاضر ہوں !عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو طلب کر لیا، اہم وجہ بھی سامنے آگئی