اداکارہ دیشا پٹانی کے بازو پر کندہ الفاظ پی ڈی پر مداحوں کے تبصرے، اداکارہ حیران

Jul 02, 2024 | 22:28:PM
اداکارہ دیشا پٹانی کے بازو پر کندہ الفاظ پی ڈی پر مداحوں کے تبصرے، اداکارہ حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بازو پر ٹیٹو کے الفاظ پی ڈی پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں پر اداکارہ خود حیران ہو گئیں۔

بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے بائیں بازو پر انگلش کے الفاظ’پی ڈی‘ کند ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی اس تصویر پر تبصروں کا سیلاب امڈ آیا، جس پر 32 سالہ اداکارہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے ٹیٹو والی تصویر دوبارہ شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی استحصال کا الزام، نامور فلم ڈائریکٹر گرفتار

انہوں نے تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ ان کے بازو پر کندہ لفظ پی ڈی دیکھ کر لوگوں میں اتنا تجسس کیوں پیدا ہوا؟ اور اس میں خوش ہونے والی ایسی کیا بات ہے؟ تصویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے بازو پر کندہ ’پی ڈی‘ کے الفاظ دکھا رہی ہیں جس پر پرستاروں نے مختلف قسم کے تبصرے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ دیشا حال ہی میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم کالکی 2898 AD میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔