والدین کی طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں سکول کے بچوں نے بتایا: عتیقہ اوڈھو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہیں اپنے والدین کی طلاق کا علم سکول کے بچوں سے ہوا۔
ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اپنے شوبز کیریئر، خاندانی حالات اور دیگر معاملات پر اظہار خیالات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی عمر 7 برس تھی تو والدین میں طلاق ہوگئی۔عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ اس زمانے میں بچوں سے ایسی باتیں چھپائی جاتی تھیں اس لئے انہیں یہ بات اسکول کے بچوں سے پتہ چلی جس سے بہت اذیت پہنچی,انہوں نے بتایا کہ جب وہ 19 برس کی تھیں تو ان کے والد کا کینسر سے انتقال ہوگیا اور انہیں چھوٹی عمر سے گھر میں والد یا بھائی کی شکل میں مرد شخصیت کا ساتھ نہ ملا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی سے ایک سبق سیکھا ہے کہ عورت چاہے کنواری ہو یا شادی شدہ، اس کے پاس اپنی کمائی ضرور ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دیشا پٹانی کے بازو پر کندہ الفاظ پی ڈی پر مداحوں کے تبصرے، اداکارہ حیران