صومالیہ کا نادرا کی بائیومیٹرک اندراج اور کوائف کی تصدیق کی  مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار

Jul 02, 2024 | 23:04:PM
صومالیہ کا نادرا کی بائیومیٹرک اندراج اور کوائف کی تصدیق کی  مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار
کیپشن: صومالیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صومالیہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور بائیومیٹرک اندراج سمیت کوائف کی تصدیق کی  مصنوعات میں دلچسپی  کا اظہار کیا۔

صومالین وفد میں صومالیہ کی نیشنل آئیڈنٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نیرا) اور وزارت داخلہ کے عہدیداران شامل تھے، نادرا ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین نادرا نے وفد کا خیرمقدم کیا اور دو طرفہ تعلقات کو دونوں ممالک کے لئے سود مند قرار دیا، نیرا اور نادرا کے درمیان آئندہ تعاون پر بات چیت ہوئی، وفد نے بائیومیٹرک اندراج اور کوائف کی تصدیق کی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ کسے نامزد کیا جائے؟ حکومتی جماعت کا اپوزیشن لیڈر کو خط 

نادرا کی جانب سے صومالیہ کے لیے تیار کئے گئے سی آر وی ایس سسٹم کی منظوری دی گئی، یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی جانب سے صومالیہ حکومت کو دی گئی مالی و تکنیکی معاونت کا حصہ ہے، سی وی آر ایس سسٹم کی مشترکہ افتتاحی تقریب بہت جلد صومالیہ میں منعقد ہو گی۔

خیال رہے کہ نادرا صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے سلسلے میں نیرا  کا ٹیکنیکل پارٹنر ہے۔