پاکستان کے طویل القامت شخص ضیا رشید انتقال کر گئے

Jul 02, 2024 | 23:12:PM

(24 نیوز )دنیا کا دوسرا لمبا ترین شخص ضیاء رشید طویل علالت کے بعد انتقال کر گیا ،عالم چناء کی وفات کے بعد دنیا کے لمبے ترین انسان کا اعزاز ضیا، رشید کو حاصل تھا۔

وہاڑی کے نواحی گاؤں 94 ڈبلیو بی کے رہائشی ضیاء رشید، ڈاکٹر عبدالرشیدخالد مرحوم کے گھر آج سے 30 سال قبل آنکھ کھولی ان کے دیگر چار بھائی ڈاکٹر ماجدرشید، ڈاکٹر ثاقب رشید، عاقب رشید، اور کاشف رشید نارمل قد کاٹھ کے حامل ضیاء رشید کے دست بازو بنے، تیزی سے بڑھتے ہوئے قد کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہونے شروع ہوئے، اور نارمل لائف میں پریشانیاں لاحق ہونا شروع ہو گئیں، اور وہ پندرہ سال کی عمر میں پاکستان کے طویل القامت شخص بن گئے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ارباب اختیار نے بیرون ملک دورے بھی کروائے، تاہم 20 سال کی عمر کے بعد گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے، مناسب حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے مناسب علاج نہ ہو سکا، اور ان کی بیماری میں آ ضافہ ہونے لگا، عالم چنا کی وفات کے بعد دنیا کے لمبے انسان کا اعزاز ضیاء رشید کے حصے میں آیا، تاہم بیماری سے خاطر خواہ آفاقہ نہ ملا، اور گزشتہ سال چھت سے اترتے ہوئے سیڑھیوں سے سلپ ہو کر گرنے کی وجہ سے تکلیف میں آ ضافہ ہو گیا، اور اسی بیماری سے لڑتے لڑتے آج اپنے خالق حقیقی کو جا ملے، ضیاء رشید نے اپنی زندگی کا پیریڈ بڑے خوبصورت انداز میں گزارا، ضیاء رشید ایک نہایت ہی خوش اخلاق، اور سادہ مزاج کے انسان تھے مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ کسے نامزد کیا جائے؟ حکومتی جماعت کا اپوزیشن لیڈر کو خط 

مزیدخبریں