2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مالی سال 2024 کے دوران پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ روزگار کی تلاش میں وطن کی سرحدیں پار کر بیرون ملک چلے گئے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023 میں پاکستان سے 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ عبدالشکور سومرو نے کہا کہ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے اور سعودیہ نے زیادہ تر ویزے لیبر کلاس کو جاری کیے، اسی عرصے میں عرب امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے ہیں جبکہ پروفیشنل ورکرز کی مانگ امریکا اور یورپ میں بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین، تاجکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری کاحصہ بننے کے خواہشمند ہیں: وزیراعظم