شیر افضل مروت اور فواد چودھری کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ، سنگین الزامات عائد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) شیر افضل مروت کی جانب سے بھگوڑا کہے جانے کے بعد سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے قریب رہنے والے فواد چودھری نے انہیں منہ توڑ جواب دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں فواد چودھری سے شیر افضل مروت کی جانب سے دیئے گئے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے آپ کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ آپ کے فعل کی وجہ سے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھک گیا ؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ جو شخص اپنےبیٹے کو ونڈر فل بغیرت کہے اس بندے کی ذہنی صلاحیت کا اندازہ آپ بخوبی لگا سکتے ہیں ۔
فواد چودھری مزید گویاں ہوئے اور کہا کہ ایسے لوگ اوپر سے آتے ہیں اور ان کا مقصد صرف دوسروں کی تکلیف پر ہنسنا ہوتا ہے کیونکہ ان کیساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں ہوتا ، انہوں نے کسی چیز کو فیس نہیں کیا ہوتا اور ایسے لوگوں کی زیادہ سیاسی عمر نہیں ہوتی ، صرف 2 سے ڈھائی سال کیلئے ہوتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں ، شیر افضل مروت کے 15 ماہ گزر چکے ہیں باقی کے 8 ، 10 ماہ باقی ہیں وہ لندن میں سیر کر رہے ہیں شاپنگ وغیرہ لوگ کرا رہے ہیں وہ بھی نہیں کرائیں گے اور یہ ختم ہو جائیں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شیر افضل مروت کی صحافیوں سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے فواد چودھری پر تنقید کی اور کہا کہ جس دن یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ والی سڑک سے پولیس کو دیکھ کر بھاگے تھے ، ان کے اس فعل سے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھک گیا، میں چشم دید گواہ ہوں فواد چودھری ہتھنی کی طرح بھاگا تھا، صحافی نے سوال کیا کہ فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت عمران خان کو باہر نکالنے میں فیل ہو گئی ہے جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جتنی مرضی فیل ہو گئی ہے کم از کم عمران خان کیساتھ تو کھڑی ہے اس کی طرح بھاگی تو نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ کسے نامزد کیا جائے؟ حکومتی جماعت کا اپوزیشن لیڈر کو خط