حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا:ایک اور زخمی دم توڑ گیا

Jun 02, 2024 | 10:11:AM
حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا:ایک اور زخمی دم توڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان)حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا ایک اور زخمی کراچی کے سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 13 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے میں 51 افراد زخمی ہوگئے تھے جن کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کروایا گیا تھا ۔

ضرورپڑھیں:چین کے شہر ناگقو میں5.9 شدت کا زلزلہ

خیال رہےکہ 2 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

حیدرآباد میں واقعے کے بعد گزشتہ روز بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔