لاہور : گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف،طالبات نے تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)جوہر ٹاؤن میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے پکڑے گئے، ہاسٹل مالک اور اہلیہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیاگیا جبکہ طالبات نے تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کےغزل ہاسٹل میں خواتین کی مبینہ نازیبا ویڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کے دوران ہاسٹل کے واش روم میں کیمرے کاانکشاف ہوا ہے،خُفیہ کیمرے مبینہ طور پر ہاسٹل کے واش روم میں انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا تھا، جس کےذریعہ ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکیوں کی ویڈیوز بنائی جارہی تھیں۔
طالبہ کے چچا کی شکایت پرتھانہ جوہر ٹاؤن میں 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ،ہاسٹل میں پنجاب کے مختلف شہروں کی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہاسٹل بی او آر سوسائٹی کا رہائشی میاں سلیم اور اُسکی اہلیہ فوزیہ چلا رہی تھی،مقدمے میں وہاڑی کے رہائشی صغیر، شیخوپورہ کا رہائشی تیور شہزاد ،جھنگ کا محمد زبیر، پاکپتن کا عرفان ،رحیم یار خان کے علی حسن کو نامزد کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا:ایک اور زخمی دم توڑ گیا
مقدمے میں ہاسٹل مالک میاں سلیم اور اہلیہ فوزیہ سلیم کوبھی نامزد کیا گیا،مقدمہ ضلع گجرات کے رہائشی ناصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان 15 کال ہوتے ہی موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کی جانب سے ہاسٹل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد خالی کروادیا گیا ،پولیس ٹیموں کی جانب سے طالبات کے بیانات قلم بند کرلئے گئے،پولیس ذرائع کے مطابق طالبات نے بیانات میں واش رومز میں کیمرہ لگنے کی تصدیق کردی۔