خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی،چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

Jun 02, 2024 | 14:19:PM

(عائمہ خان)خلائی میدان میں چین نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے، چین کا چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا ہے۔

چینی خلائی مشن کی یہ چاند پر چوتھی لینڈنگ ہے، چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے سیمپلز اکٹھے کیے جائیں گے جبکہ چانگ ای 6 مشن لینڈر 48 گھنٹے تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا۔

چانگ ای 6 لینڈر چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کی نمونے اکٹھے کرے گا اور مجموعی طور پر چاند کی سطح سے 2 کلوگرام کے قریب نمونے اکٹھے کرے گا۔

چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں کے اندر کام مکمل کر کے واپسی کا سفر شروع کرے گا، سیمپلز اکٹھے کرنے کے بعد لینڈر چاند کے مدار میں موجود اور بٹر سے جڑ جائے گا، تاہم چانگ ای 6 مشن 25 جون کے لگ بھگ زمین پر واپس آئے گا۔

اس کے علاوہ چین 2026 میں چانگ ای 7 اور 2028 میں چاند ای 8 مشن روانہ کرے گا، چین 2030 تک چاند پر اپنے خلابازوں کو لینڈ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوگر کے انجکشن نایاب

مزید برآں پاکستان کا پہلا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھی چانگ ای 6 کے مشن کا اہم حصہ ہے، پاکستان کا قمری سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے جنوبی قطب کے گرد چکر لگا رہا ہے اور جنوبی وطب کی اہم ترین تصاویر بنانے میں مصروف ہے، تاہم آئی کیوب قمر سے حاصل ہونے والی تصاویر چاند ای 6 مشن کا میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔




مزیدخبریں