کراچی میں میٹرک امتحانات، آخری پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 02, 2024 | 16:18:PM
کراچی میں میٹرک امتحانات، آخری پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عائمہ خان)کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات  کا آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔

کراچی میں میٹرک امتحانات کا آخری روز،پرچہ آؤٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا،نہم جماعت کا اردو کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،واٹس ایپ گروپس میں بھی نقل مافیا نے حل شدہ پرچہ جاری کردیا۔

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں نقل مافیا کا راج کم نہ ہوسکا اور ثانوی بورڈ کی انتظامیہ نقل مافیا کے آگے بے بس دکھائی دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کالے بادلوں کا راج،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا