ملاکنڈ یونیورسٹی 3 دن کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

Jun 02, 2024 | 17:19:PM
ملاکنڈ یونیورسٹی 3 دن کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) طالب علم کی ٹریفک حادثے میں موت پر کشیدہ حالات کے پیش نظر ملاکنڈ یونیورسٹی کو 3 دن کے لئے بند کر دیا گیا، وائس چانسلر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

ٹریفک حادثہ میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے طالبعلم جاں بحق ہونے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، کشیدہ حالات کے پیش نظر ملاکنڈ یونیورسٹی کو 3 دن کیلئے بند کردیا گیا، ملاکنڈ یونیورسٹی، ویمن سب کیمپس بٹ خیلہ اور ملحقہ سکول و کالجز 3سے 5 جون تک بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرایے پر مکان لینے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی، مقدمہ درج

اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمیکس نے وائس چانسلر کی منظوری سے یونیورسٹی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا، جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی میں جاری امتحانات کو ری شیڈول کرکے بعد میں لئے جائیں گے۔