وفاقی وزیرداخلہ کی برطانوی رکن پارلیمنٹ سےملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پرتبادلہ خیال

Jun 02, 2024 | 17:51:PM
 وفاقی وزیرداخلہ کی برطانوی رکن پارلیمنٹ سےملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پرتبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمودسے لندن میں  ملاقات کی،ملاقات  میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ 

برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے  ٹائم لائن میں پاسپورٹ کے  اجراء  کا مسلہ حل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ آپ نے  اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر کے دل جیت لئے ہیں،امید ہے کہ آپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے اپنا  بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات لائق تحسین ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی