میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب ہو گیا

Jun 02, 2024 | 17:58:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا گیا۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پروفیسر یاسین رفیع کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے میاں محمود الرشید کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا،میاں محمود الرشید کے اپینڈکس کی حالت خراب تھی جبکہ ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کردیا، پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کو پیٹ درد کی شدید تکلیف پر سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،جہاں پر ڈاکٹرز نے بنیادی ٹیسٹ اور پیٹ کا سی ٹی سکین کیا،اپینڈکس کی تکلیف سامنے آنے پر ڈاکٹروں نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی دستبردار ہو گئے

مزیدخبریں