ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

Jun 02, 2024 | 18:55:PM

(انوشا جعفری)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کرتے ہوئےجعلی سفری دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی سمگر کو  گرفتار کر لیا گیا۔

 فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے شہریوں کو بیرون ملک کے جعلی ویزا کی فراہمی اور دستاویزات بنانے میں ملوث انسانی مسگلروں کو  حراست میں لے لیا ہے۔  
انسانی سمگلر بابر علی کو کینٹ اسٹیشن کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزم نے گلفام احمد نامی مسافر کو اندوڑا کا جعلی ورک ویزا فراہم کیا تھا، مذکورہ ویزے کی بنیاد پر مسافر کو گزشتہ روز آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا تھا،ملزم نے مذکورہ ویزے کے عوض 24 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تھا،ملزم مذکورہ رقم میں سے 12 لاکھ روپے وصول بھی کر چکا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ 
دوسری جانب  انسانی سمگلنگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: کرایہ پر مکان لینے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی، مقدمہ درج

مزیدخبریں