ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Jun 02, 2024 | 19:30:PM

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

گیانا جارج ٹاؤن کے پروویڈنس سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، سیس باؤ 50 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور آندرے رسل نے 2، 2 جبکہ عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس 42،آندرے رسل 15رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،برینڈن کنگ34، نکولس پورن27اور رومین پاول 15رنز بنا سکے۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان روومان پوویل نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان ویسٹ انڈیز روومین پاویل نے کہاکہ پچ دیکھنے میں تھوڑی مختلف لگ رہی ہے،کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں،ان کا کہناتھا کہ تمام کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے بہت پرجوش ہیں،جبکہ کپتان پاپوانیوگنی اسد والا  نے کہا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے،ہمیں یہاں 2ہفتے سے زائد وقت ہو چکا ہے،ہماری ٹیم نے یہاں وارم اپ میچ بھی کھیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی دستبردار ہو گئے

مزیدخبریں