(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ،پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاقی وزیرداخلہ کا استقبال کیا اور ان کا ہائی کمیشن کے افسران سے تعارف کرایا ،اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےون آن ون ملاقات بھی کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستانی ہائی کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں ہائی کمیشن کے افعال کار کے بارے بریفنگ دی گئی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تیز تر نظام وضع کیا جائے،روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر منفرد انداز میں عوامی مسائل کے حل پر فوکس کیا جائے۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی، وفاقی وزیرداخلہ نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کی برطانوی رکن پارلیمنٹ سےملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پرتبادلہ خیال