کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم پر انتہائی تشویش ہے،عشرت العباد 

Jun 02, 2024 | 21:04:PM

(24نیوز)سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم پر انتہائی تشویش ہے،2024ء میں ہی 73 سے زائد لوگوں کی زندگیاں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عشرت العباد نے کہاکہ اتقا معین کا قتل سٹریٹ کرائم کے خلاف فوری کارروائی کی اشد ضرورت کو ظاہر کرتا ہے،کراچی ہماری معیشت کی شہ رگ ہے،کراچی پاکستان کی مجموعی قومی آمدنی میں نصف سے زائدحصہ فراہم کرتا ہے،کراچی کا استحکام ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔

سابق گورنر سندھ نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کے ذریعے امن انتہائی محنت سے حاصل کیا گیا تھا،اب قانون و نظام کی صورتحال قطعی خراب نہیں ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ یہ عدم استحکام ملک دشمن قوتوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرتا ہے،  جس سے ہماری سلامتی اور معاشی ترقی دونوں کو خطرات لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش،شدید گرمی سے نڈھال شہریوں کیلئے خوشخبری

مزیدخبریں