پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد کے بجائے سوات میں جلسے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف نے 8جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق 8 جون کو اسلام آباد میں کے جلسے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں پارٹی چئیرمین بیرسٹرگوہر، سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اسد قیصر ، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کیلئے8 جون کو روات کا مقام کو مسترد کردیا۔
تحریک انصاف نے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قائدین کا کہناتھا کہ پرامن جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔
تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دے دیا،انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاژ کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دور دراز مقام طے کیا،انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دے۔
تحریک انصاف کی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی،
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہاکہ 8 جون کو سوات میں اپوزیشن اتحاد ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی،تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسہ میں شریک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش،شدید گرمی سے نڈھال شہریوں کیلئے خوشخبری