(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ چھٹی لے کر بھارت چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے مڈل آڈر بیٹر کیرون پولارڈ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت چلے گئے، کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے ہیں جہاں وہ مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈوپ ٹیسٹ مثبت، نامور کھلاڑی پر 4سال کی پابندی عائد
خیال رہے کہ کیرون پولارڈ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔