لوئر دیر: مٹی کا تودہ گھر پر گرگیا، بچی سمیت 3 افرادجاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گِرگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے کے بعد مسلسل ساڑھے 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد چھت کے ملبے تلے دبے تین افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکال لیا گیا۔ اس افسوسناک واقعے میں بچی سمیت میاں بیوی دم توڑ گئے جبکہ تین سالہ زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
باجوڑ میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بچے دم توڑ گئے۔
دوسری جانب چھت گرنے کا ایک اور واقعہ پشاور میں بھی پیش آیا جہاں نوتھیہ تیلاب روڈ کے قریب کچے مکان کی چھت گر نے سے ملبے تلے15مویشی گائے، بھیڑ ،بکریاں دب گئیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کا ڈیفالٹ ؟ وکیل نعیم حیدرپنجوتہ نے بڑا انکشاف کردیا
ترجمان ریسکیو کا بتانا ہے کہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام جانوروں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے دوران گھر کے افراد محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے، جن کی زد میں آکر ہر سال سیکڑوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔