مریم نواز کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ،آزاد ارکان نے وزارتیں مانگ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کو وجود میں آتے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔مسلم لیگ (ن ) میں شامل ہونے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی وزیراعظم کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کا ڈیفالٹ ؟ وکیل نعیم حیدرپنجوتہ نے بڑا انکشاف کردیا
ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) میں 23 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے شمولیت کی تھی اور آزاد امیدواروں کی بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہوسکی ہے۔