سونا تین دنوں میں 5500 روپے مہنگا ، قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہفتے کے آخری روز فی تولہ قیمت میں 3500 روپے اضافہ ہوا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دوران کاروبار اب تک سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے بڑھ چکی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ،10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3001 روپے اضافے سے 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہو گیا ہے،عالمی سطح پر سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کے اضافے سے 2083 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں 1100 روپے جبکہ اس سے قبل 900 روپے اضافہ ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں مساجد کے اندر افطاری پر پابندی کیوں لگائی گئی؟