(24نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،آصف علی زرداری اور اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،اے این پی کی جانب سے نو مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا،سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی انتخابات میں حمایت پر اے این پی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل، کتنے نمبر بنگلہ الاٹ ہوا؟ تفصیل جانیے