ایم کیو ایم کا سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب بخاری) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں سینیٹ کے 2 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں سینیٹ کے دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا، سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پر ایم کیو ایم کا کوئی امیدوار حصہ نہیں لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قبائلی رہنماکے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ
ایم کیو ایم پاکستان آئندہ چند روز میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، رواں ماہ 49 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت مکمل کر لیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشستوں پر انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نثار کھوڑو اور جام مہتاب ڈہر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی دو نشستیں خالی ہوئیں ہیں، سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخابات 14 مارچ کو ہوں گے۔