موسلادھاربارشیں اور برفباری، مغربی ہواؤں کاطاقتور سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)موسلادھاربارشیں برسانے والامغربی ہواؤں کاطاقتور سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ٹھنڈا گزرنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورچند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے.
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا,شام کے وقت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محمودمولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے مستعفی
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،کوہستان،مانسہرہ، بٹگرام،ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر ،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی،کرم،وزیرستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
لکی مروت،ڈی آئی خان،پشاور، چارسدہ ،نوشہرہ،مردان،صوابی،کرک،ہنگوہ،کوہاٹ ،مری،گلیات اور گردونوا ح میں رات کے اوقات میں بارش کی توقع ہے۔
راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم،منڈی بہاولدین،حافظ آباد،فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال ،سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر ،ملتان میں بارش کا امکان ہے.
ڈیرہ غازی خان،لیہ،راجن پور،رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں بارش ک امکان ظا پر کیا جا رہا ہے.
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت،چمن،مستونگ،پشین،قلعہ عبداللہ ،چاغی،نوشکی،خاران،قلات،بارکھان میں بھی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے برفباری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔