محمودمولوی استحکام پاکستان پارٹی سندھ کی صدارت سے مستعفی
استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناپردیا،پارٹی اورقیادت کیلیے نیک تمناؤں کااظہارکرتاہوں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔
محمود مولوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ نے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پرمزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
اس سے قبل مئی2023 میں محمودمولوی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی سینئر نائب صدارت اور قومی اسمبلی سے یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھاکہ کوئی بھی وجہ ہو فوج سے لڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں ہی بارشیں، مغربی ہواؤں کاسلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا
اس موقع پرکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھاکہ میں اعلان کررہا ہوں کہ میں پارٹی کو چھوڑ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ بھی خان صاحب نے دیا، پارٹی نے عزت دی،لیکن میں اپنی فوج کے خلاف کبھی نہیں گیا، جو کچھ بھی ہوا وہ غلط ہوا،فوج کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا، سیاسی پارٹیاں آتی رہتی ہیں، فوج ایک واحد ادارہ ہے جو نہیں بدل سکتے، فوج کے نام پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوں، مجھے 65 اور 71 کی جنگ اچھی طرح یاد ہے،بھارت کا باپ وہ کام نہ کر سکا جو فوج نے کیا۔
واضح رہے کہ محمود مولوی این اے 245 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی تھے،وہ عمران خان کے دور حکومت میں مشیر بحری امور بھی رہے تھے۔