جسے میرے کام پر اعتراض ہوگا،اس سے شادی نہیں کروں گی: یشما گل

ہانیہ عامر میری بیسٹ فرینڈ اور بہنوں کی طرح میرا کارڈ ملازموں کے پاس ہوتا ہے

Mar 02, 2025 | 10:30:AM

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے مرد سے کبھی شادی نہیں کریں گی جنہیں ان کے شوبز میں کام کرنے پراعتراض ہوگا۔

یشما گل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں  مختلف معاملات پر کھل کر بات کی،  پروگرام کے دوران اداکارہ نے فیمنزم پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ان چیزوں میں نہیں پڑتیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہئیں۔

بیویوں کے مقابلے میں شوہروں کے جلد مر جانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مرد اس لیے جلد مرجاتے ہیں کیونکہ وہ پہلے ہی زائد العمر ہوتے ہیں،ماضی میں یہ رواج ہوتا تھا کہ مرد خود سے 15 سال کم عمر خواتین سے شادیاں کرتے تھے، شاید اسی وجہ سے مرد جلد مر جاتے ہوں گے۔

اپنی شادی کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے یشما گل نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے ایک میرج بیورو سے رابطہ کیاتھا، جس نے ان سے لڑکا دکھانے سے پہلے 4 لاکھ اور لڑکا دکھانے کے بعد 4 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے آج تک کسی سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں ہیں، وہ انتہائی شریف لڑکی ہیں،وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کے کام،اوقات، اہل خانہ اور ماحول کو سمجھتا ہوگا،وہ ایسے شخص سے رشتہ ازدواج میں بندھیں گی جو خاندان کی عزت کرنے والا ہوگا اور جسے ان کے شوبز میں کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،وہ کبھی ایسے شخص سے شادی نہیں کریں گی، جنہیں میرے شوبز میں کام کرنے سے مسئلہ ہوگا۔

دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ  سوشل میڈیا پر آپ کی ہانیہ عامر کیلئے رکھی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس پارٹی پر آپ نے  ہانیہ کیلئے لاکھوں کا خرچہ کیا اس کی وجہ کیا تھی؟

اس پریشماگل نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیونکہ وہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی تھی اس لیے اس پر لاکھوں خرچ آیا، اگر آپ اس پارٹی کا بجٹ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ میں آپ کو نہیں بتاؤں گی ۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہانیہ عامر میری بیسٹ فرینڈ ہے اور وہ میری بہنوں کی طرح ہے۔

بعد ازاں  میزبان نے  یشما گل سے سوال کیا  کہ آپ  سب سے زیادہ کس چیز پر خرچ کرتی ہیں؟ تو جواب میں اداکارہ نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ میں ان دنوں  گھر خریدنے کا سوچ رہی ہوں جس کا ذکر میں نے  ایک دوست سے کیا تو اس  نے مجھے بہت زیادہ قیمت کے گھر بتائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائکہ اروڑا ایک بار پھر محبت میں قید؟

یشما گل کے مطابق میں نے اس دوست کو بتایا کہ میں اڑاتی زیادہ ہوں کماتی کم ہوں،میرا کارڈ میری ملازمہ اور اسسٹنٹ کے پاس ہوتا ہے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتی ہیں اور میرے پاس اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں