لاہور سے انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار

Mar 02, 2025 | 13:19:PM
لاہور سے انسانی سمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائیوں کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹس  کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر ، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمٰن گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر ہے۔

مزید پڑھیں:شکارپور ، تحصیل خانپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے باپ بیٹا بازیاب

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سال 2019 سے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے، دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے۔

 ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئیں۔