(ویب ڈیسک) معروف اداکار اور ماڈل عمر شہزاد نے مدینے میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔
عمر شہزاد نے کچھ روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ہمراہ مسجد الحرام میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
عمر شہزاد کی اہلیہ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں اور اس بات کی تصدیق شانزے لودھی نےخود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی کی ہے۔
اب عمر شہزاد نے مسجدِ نبویﷺ میں نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کر دی ہے، ویڈیو کے آغاز میں نکاح خواں کو نکاح پڑھاتے، نکاح نامے پر دستخط کرواتے اور پھر نکاح کی تقریب میں شریک قریبی عزیز و اقارب نوبیاہتا جوڑے کو نکاح کی مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
عمرشہزاد نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ نکاح کا سفر مدینے سے شروع کیا اور اس سفر میں آپ کی دعاؤں کے طلبگار ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔