نامورقوال بدرمیانداد کومداحوں سے بچھڑے18 برس بیت گئے

17فروری 1962 کوپاکپتن میں پیداہوئے، 150سے زیادہ البم ریلیزہوئے،بیرون ملک بھی شہرت حاصل کی

Mar 02, 2025 | 15:38:PM

(ویب ڈیسک)کروڑوں دلوں پرراج کرنے والے نامور قوال بدرمیاںداد کوبچھڑے18 برس بیت گئے،وہ لاہور میں 2 مارچ 2007 کو دل کا دورہ پڑنے سے راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔

نامورموسیقار گھرانے سےتعلق رکھنے والے معروف قوال بدر میاں داد17فروری 1962 کو پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیدا ہوئے،ان کے والداستاد میاں داد بھی معروف قوال تھے جبکہ معروف قوال نصرت فتح علی خان ان کے ماموں زاد بھائی،تھے،بدرمیاں داد کا گھرانہ سینکڑوں سال سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہے۔

بدرمیاں داد نے 1975 میں اپنے کریئر کا آغاز کیااور بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں،اس کے علاوہ کئی بالی ووڈ اور لالی ووڈ فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔

بدرمیانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا،انہوں نے محض 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی،ان کے 150سے زیادہ البم ریلیزہوئے جنہوں نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی مقبولیت حاصل کی۔

یہ  بھی پڑھیں:ودیا بالن ڈیپ فیک سے بنائی گئی اپنی جعلی ویڈیوز پرپھٹ پڑیں

بدر میانداد کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ بہت سی بھارتی فلموں کیلئے منتخب کئے گئے ان کے گانوں نے عالمی شہرت کی بلندیوں کو چھوا ۔

مزیدخبریں