ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی ۔
رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اوربالائی /وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر درمیا نی سے شدید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افطاری کرنے کے بعد اچانک سردی کیوں لگنے لگتی ہے؟وجہ جانئے
ادھرخیبرپختونخواکے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ شدید برفباری کا امکان ہے۔مالاکنڈ، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ، کرک اور ہنگو میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاوالدین ، گجرات، گجرانوالہ،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، شیخوپورہ،حا فظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال ، سرگودھا، خو شاب ، میا نوا لی ،بھکر اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، مری،گلیات اور گردونوا ح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش /برفباری جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/شدید برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن،مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز اٹھی
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
انتباہ: آج رات اور کل درمیانی سے شدیدبارش/ برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے بھارت کے 249رنز کے جواب میں کتنے سکور بنا لئے اور کتنے کھلاڑی آؤٹ ہوئے؟جانیے