زیلنسکی کا دورہ واشنگٹن یوکرین کی تباہ کن ناکامی ہے،روس

Mar 02, 2025 | 21:38:PM
زیلنسکی کا دورہ واشنگٹن یوکرین کی تباہ کن ناکامی ہے،روس
کیپشن: پیوٹن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی سے ملاقات کے بعد اس پر روس کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ زیلنسکی کا دورہ واشنگٹن ان کی حکومت کی مکمل سیاسی اور سفارتی ناکامی تھی۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ یوکرین کے صدر کے رویے نے اس بات پر زور دیا کہ زیلنسکی بین الاقوامی برادری کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔زخارووا نے زور دیا کہ زیلنسکی کا طرز عمل اس بات کا ثبوت ہے وہ جنگی جنون میں مبتلا ہیں۔روسی حکومت کی ترجمان نے وضاحت کی کہ یوکرین میں روس کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنزٹرافی؛بھارت نے کیویز کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ ہوگا؟شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر