چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا

Mar 02, 2025 | 22:54:PM
چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر  پر  آگیا،سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

  نیوزی لینڈ کی ٹیم  گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو  لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں  کھیلا جائےگا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا سے لاہور میں فائنل کھیلےگی۔ 

چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ چیمپئںز ٹرافی:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی