’پی ٹی آئی رہنما شرم کریں‘،سلیم بخاری بچوں کے مستبقل تباہ کرنے پر آگ بگولہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان کے نامور اینکر سلیم بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خبردار کرتے ہوئے ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سلیم بخاری نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈ ا پور کے بیان پر کھل کر بات کی ، سینئر اینکر نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد پر چڑھائی کے حوالے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور صاحب آپ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شرم آنی چاہیے آپ غریب بچوں اور جوان بیٹیوں کو استعمال کر کے ملک میں انتشار پھیلانے کی ماضی میں جو کوشش کر چکے ہیں اب اس کے متعلق سوچیے گا بھی نہیں کیونکہ اب ایک منتخب حکومت ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی حرکات سے اچھی طرح واقف ہیں اور اس بات سے بھی بخوبی آگاہ ہیں کہ آپ کی جماعت کس حد تک جا سکتی اس لئےایسا نہ سوچنا یہ آپ کیلئے ٹھیک نہ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی ڈائری میں ’نہ‘ کا لفظ نہیں ہے، ملک میں امن آ کر رہے گا، سلیم بخاری
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور نے بیان دیا تھا کہ ہم اسلام آبا دپر چڑھائی کیلئے تیار ہیں ،عمران خان صاحب جس دن اشارہ دیں گے ہم اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے ۔
سلیم بخاری نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو انتشار کی سیاست سے دور رہنے اور عوام کے فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی نصیحت کی اور اپنے صوبے کا مقابلہ پنجاب کی ترقیاتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے بنا کر کریں جس طرح پنجاب حکومت ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔