(24 نیوز )مسلمانوں پر دنیا بھر میں ہونے والے مظالم بالخصوص فلسطینیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ظلم و ستم بند کروانے میں کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق غزہ کی صورتحال پر سلیم بخاری نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال اس قدر گھمبیر ہو چکی ہے کہ امریکی سفارتکاروں ، امریکی سیاستدانوں کو جوتے پڑنے تک کی نوبت آ چکی ہے ، ان کی جامعات میں پچھلے ایک ہفتے سے شروع ہونے والے احتجاج نے ان کی مت مار دی ہے ، امریکہ اور یورپ کی لیڈرشپ کو اپنی جامعات میں ہونے والے احتجاج پر توجہ دینا ہو گی ، یہ وہ ملک ہے جہاں جانوروں کی حقوق کی بات ہو تی تھی وہاں پر عوام اور طلبہ اپنے لیڈروں کی انسانیت کےساتھ ظلم پر کیسے خاموش رہ سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : مزدور کی زبوں حالی کیسے دور ہو گی ؟ سینئر اینکر سلیم بخاری نے حل بتا دیا