(بابر شہزاد ترک) نیشنل پولیو لیبارٹری کی سیوریج سیمپلز ٹیسٹنگ رپورٹ تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق 9 شہروں کے 12 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ، 2024 کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 109 تک پہنچ گئی،رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی سنچری مکمل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 9 شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 1 تا 15 اپریل ہوئی تھی،چاروں صوبوں کے 33 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو ہو چکی ہے ۔
ذرائع کی پورٹ کے مطابق کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد،میرپورخاص،جامشورو، چمن،جیکب آباد،نصیرآباد ،کراچی ویسٹ خمیسو گوٹھ،کیماڑی اورنگی نالہ کی سیوریج لائنز میں پولیو پازیٹو ہے۔
اس کے علاوہ میرپورخاص میں رنگ روڈ پوران کی سیوریج میں پولیو کی تصدیق کی گئی،حیدر آباد میں تلسی داس، لطیف آباد،جامشورو ڈرین کے بی فیڈر، سکھر مکہ پمپنگ سٹیشن سائٹ،جیکب آباد میں صدر پمپنگ سٹیشن،چمن میں آرمی کازیبہ،ہادی پاکٹ کی سیوریج لائنز ،کوئٹہ میں ریلوے پل،نصیر آباد کی واپڈا کالونی کی سیوریج لائنز میں پولیو پایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثناء اللہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور تعینات,نوٹیفکیشن جاری
خیال رہے کہ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 2023 میں 23 اضلاع کے 126 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے تھے۔